25 جون، 2018، 1:00 PM

میکسیکو میں قتل کے الزام میں قصبہ کے تمام پولیس اہلکار گرفتار

میکسیکو میں قتل کے الزام میں قصبہ کے تمام پولیس اہلکار گرفتار

میکسیکو میں انتخابی امیدوار کے قتل کے الزام میں قصبے کے تمام پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو میں انتخابی امیدوار کے قتل کے الزام میں قصبے کے تمام پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق میکسیکو کے قصبے اوکیمپو میں میئر کے امیدوار 64 سالہ فرنینڈو اینجلزیوریز کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہ میں تمام 27 پولیس اہلکاروں اورمقامی پبلک سیکیورٹی سیکریٹری کو حراست میں لے لیا گیا۔ فرنینڈو اینجلزیوریز کے قتل کے بعد استغاثہ نے اوکیمپوکے پبلک سکیورٹی سیکریٹری کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد جب فیڈرل فورس کے اہلکار انہیں گرفتار کرنے کے لیے پہنچے تو مقامی پولیس اہلکاروں نے انھیں ایسا کرنے سے روک دیا، جس پر فیڈرل فورس کے اہلکار اس وقت تو واپس چلے گئے  لیکن دوسرے روز مزید نفری کے ساتھ آئے اورتمام پولیس فورس کو بھی گرفتارکرلیا۔ استغاثہ کا الزام ہے کہ پولیس اہلکاروں اورگونزالیز گارشیا کے منظم جرائم پیشہ گروہوں کے ساتھ روابط ہیں۔واضح رہے کہ فرنینڈو اینجلزیوریزنے کچھ عرصہ قبل میکسیکو کے بڑی سیاسی جماعت ڈیموکریٹک ریوولوشن میں شمولیت اختیارکی تھی جب کہ وہ ریاست مشوکن میں قتل کیے جانے والے تیسرے سیاستدان ہیں ۔

News ID 1881688

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha